منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ۔۔ روکا گیا تو ۔۔ عمران خان نے اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دیدی

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا آئین ہمیں پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے،اگر پاکستان کے ادارے ہمیں انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس ایک راستہ ہے،وہ ہے سڑکوں پر احتجاج کرنا،اگر نوازشریف کی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹیں ڈالیں گئیں تو ردعمل آئے گا وہ نوازحکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی حکومت میں وضع پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا آئین ہمیں پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے،اگر نوازشریف کی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹیں ڈالیں گئیں تو ردعمل آئے گا وہ نوازحکومت برداشت نہیں کرسکے گی،اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو ہم ہر وہ کام کریں گے جس کی آئین میں اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہوگی اتنی ہی زیادہ ملک میں غربت ہوگی،مزدوروں اور کسانوں پر جو ظلم ہوا ہے اس کے پیچھے کرپشن ہے،پاکستانی ادارے ہمیں انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس ایک راستہ ہے وہ ہے سڑکوں پر آنا اور پرامن احتجاج کرنا۔عمران خان نے کہا کہ 30ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے،پانامہ لیکس معاملے پر تمام جماعتیں اکھٹی ہیں،عوام پاکستان کی غربت اور تباہی کی وجہ جان چکے ہیں،وجیح الدین نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں تو یہ انکا حق ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…