جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے کارکنان لاپتہ نہیں ہیں بلکہ الطاف حسین کے ۔۔۔!سندھ رینجرز کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد کارکن ‘اپنی مرضی سے غائب’ ہوئے، لہذا انھیں ‘لاپتہ افراد’ میں شمار نہیں کیا جانا چاہیے۔یہ بات نسرین جلیل کی سربراہی میں کام کرنے والی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو رینجرز نے بریفنگ کے دوران بتائی۔
قائمہ کمیٹی کے ایک رکن نے لاپتہ افراد کے حوالے سے سوال کیا، جس پر رینجرز کے کرنل قیصر خٹک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کی گمشدگی کو اس حوالے سے نہیں دیکھا جاسکتا، انھوں نے اپنی وضاحت کے دوران ایم کیو ایم بانی کی حالیہ ویڈیو کا بھی حوالہ دیا، جس میں الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کو گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔کرنل خٹک کا کہنا تھا کہ ‘یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، اس طرح کے احکامات ماضی میں بھی کارکنوں کو دیئے جاتے رہے ہیں، لہذا ہمیں تمام گمشدہ لوگوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیے، کیونکہ بہت سوں نے اپنی مرضی سے روپوشی اختیار کی ہے۔’

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…