جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج نے بلوچستان کے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحبت پور(آئی این پی)سبی اسکاؤٹ 67ونگ اوچ کے میجر وسیم احمد نے کہا ہے کہ ایف سی میں بھرتی کیلئے بلوچستان کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحبت پور کے قریب 67ونگ اوچ کے مقام پر بھرتی کیمپ میں نوجوانوں کی بھرتی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھرتی کرنے کا عمل 24 ستمبر سے 27ستمبر تک جاری رہے گا۔ضلع صحبت پور کے نوجوانوں کو چاہیئے کہ اوچ پر بھرتی کیمپ میں آکر ایف سی میں شمولیت اختیار کریں کیونکہ ایف سی میں بھرتی ہونے سے بے روزگاری کاخاتمہ بھی ہوگا اور ملک و قوم کا نام بھی روشن کرینگے اس وجہ سے بلوچ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ایف سی میں شمولیت اختیار کریں ۔انھوں نے کہا کہ ایف سی میں بھرتی ہونے سے بلوچ نوجوان غلط راستے کے بجائے وہ صحیح راستے پر آئینگے اور قوم کی خدمت کریں گے جن سے اوچ میں لگائے جانے والے بھرتی کیمپ میں بھرتی بالکل شفاف طریقے سے کی جائے گی اور بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ بلوچ نوجوان بہت زیادہ تعداد میں بھرتی کیلئے آرہے ہیں وہ ایف سی میں بھرتی ہوکر اپنے ملک کی خدمت کریں انھوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد ہے کہ بلوچ نوجوان ایف سی کے ساتھ ملکر امن و امان کو بحال کروائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…