بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم بے وقوف نہیں جو بار بار احتجاج کر رہے ہیں ہمارا مقصد ۔۔۔! عمران خان نے اصل بات بتادی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بے وقوف نہیں جو بار بار احتجاج کر رہے ہیں ہمارا مقصد اداروں کو جگانا ہے،اور سٹرکوں پر آنے کا مقصد نیا پاکستان بنانا ہے،بلاول سمیت سب کو آگے بڑھ کر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز ناشتے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں لیکن تحریک انصاف ایسا نہیں ہونے دے گی اداروں کا کام شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے جب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا ملک کے حالات اس ہی طرح سے رہیں گے ، انھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے بلاول بھٹو سمیت سب کو آگے آنا چاہئے،بلاول بھٹو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں تحریک انصاف ساتھ دینے کیلئے تیار ہے، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کرپٹ ہوتو وہ سب کو بد عنوان بنادیتا ہے ملک میں ادارے آزاد نہیں ، ہم بیوقوف نہیں کہ بار بار احتجاج کر رہے ہیں ہمارا مقصد اداروں کو جگانا ہے اور سڑکوں پر آنے کا مقصد نیا پاکستان بنانا ہے ، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دہشت گردوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا کراچی پاکستان کا معاشی اور سیاسی حب سمجھا جاتا ہے یہاں سے پڑھے لکھے اور سمجھدار شہری پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم سے ہمارا کرپشن کے حوالے سے اختلاف ہے دراصل ہمارے ہاں کوئی طاقتور آدمی پکڑا نہیں جاتا پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک اچھا موقع ہے جس سے نیا پاکستان بنایا جاسکتا ہے،بھارتی وزیر اعظم بوکھلاھٹ کا شکار ہیں کشمیریوں کی آزادی کو ظلم وجبر دشتگردی سے دبایا نہیں جاسکتا، عمران خان نے کہا کہ موودی نے مشکل راستے کاانتخاب کیا ہے جس کے نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے برصغیر میں امن کے ذریعے سے ہی ترقی ممکن ہے ، کشمیریوں نے ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا اس کا فیصلہ وہ پہلے ہی کرچکے ہیں کشمیریوں کے فیصلے سے مودی سرکار ناراض ہے۔انھوں نے کہا کہ مودی سرکار کو پیغام دینا ہوگا کہ سیاستدان، پاک فوج، عوام ایک پیج پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…