بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف اداروں کو تباہ کرکے کس طرح پیسے کماتے ہیں؟ سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہے کہ تمام کامیاب ممالک میں احتساب اوپر سے شروع ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو کرپشن سے تباہ کرکے پیسے بناتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب اپنی سیاسی جماعت بنائی تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کئے کیوں کہ تمام کامیاب ریاستوں میں احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے لیکن یہاں کرپٹ وزیراعظم اداروں کو کرپٹ کرکے پیسے بناتا ہے، اور ریاستی ادارے انصاف دینے کے بجائے ان کی پشت پناہی کررہے ہیں جب ریاستی ادارے انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس صرف احتجاج کا رستہ باقی رہ جاتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ پاکستان میں نیا دور لانے کا موقع آگیا ہے اور پاناما لیکس نے ادارے ٹھیک کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ کراچی کی سیاست کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہر قائد سیاست کا اہم گڑھ ہے اور اس میں پڑھے لکھے افراد کی تعداد دیگر شہروں کی نسبت بہت زیادہ ہے، جب سے ایم کیوایم پاکستان نے اپنے بانی قائد سے علیحدگی اختیار کی ہے، اس وقت سے کراچی کی حالت اور سیاست مختلف ہوگئی ہے اب ایم کیو ایم اپنے بانی اور دہشت گردی سے دور ہوگئی ہے کراچی سے۔ دہشت گردی کی سیاست کو کراچی سے ختم ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…