نئی دہلی (آئی این پی)پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں ہونے والی عالیشان پاکستان نمائش منسوخ کردی گئی ، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ یہاں کے حالات ابھی ایسی کسی تقریب کیلئے ساز گار نہیں ہیں،پہلے بھی دائیں بازو کی جماعتیں ایسی تقریبات کے خلاف ردعمل دے چکی ہیں ،ایم این ایس کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکی اس بات کا مظہر ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں ہونے والی عالیشان پاکستان نمائش منسوخ کردی گئی ہے ۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہاں کے حالات ابھی ایسی کسی تقریب کیلئے ساز گار نہیں ہیں۔پہلے بھی دائیں بازو کی جماعتیں ایسی تقریبات کے خلاف ردعمل دے چکی ہیں ۔ایم این ایس کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکی اس بات کا مظہر ہے ۔