جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

اہم سیاسی جماعت نے ڈنڈے ‘ تلوار اور غلیل سے لیس قبائلی روایتی فورس ’شلگون‘ کے نام سے تیارکرلی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف فاٹا نے رائیونڈ مارچ کیلئے قبائلی روایتی فورس ’’شلگون ‘‘ کے نام سے تیارکرلی جس کے ساتھ ڈنڈے ‘ تلوار اور غلیل ہونگے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت فاٹا کے رہنماء اقبال آفریدی کر رہے تھے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شلگون فورس میں فاٹا کے ہر ایجنسی اور ایف آر علاقوں سے 250 جوان شامل کئے ہیں جس کی کل تعداد 1500 پر مشتمل ہے ، قبائلی روایتی فورس شلگون 27 تاریخ کو روانہ ہو گی جو کہ لاہور کے تمام تھانوں کے ساتھ رابطہ قائم کریگی اور انہیں یہ بھی بتایا جائیگا کہ جو لوگ بد نظمی کرینگے اسے گرفتار کر کے تھانوں کے حوالے کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی روایتی فورس ’’ شلگون ‘‘ رائیونڈ مارچ کے شرکاء کو قبائلی روایات کے مطابق تحفظ فراہم کریگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…