ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جو فوج کشمیری سنگ بازوں سے نہیں لڑ سکتی وہ ۔۔۔!؟ سرجیکل سٹرائیک ایک جنگ ہے ،اگر بھارت نے شروع کی تو۔۔۔! حافظ سعید نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جو فوج کشمیری سنگ بازوں سے نہیں لڑ سکتی وہ پاکستان کے جیالوں سے کیسے لڑے گی؟ سرجیکل سٹرائیک ایک جنگ ہے ،اگر بھارت نے شروع کی تو ختم نہیں کر سکے گا،کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پاک فوج تیار اور پاکستان کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہے ،کشمیر میں جاری تحریک کی وجہ سے بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پاکستا ن کشمیرپالیسی میں اصلاحات کرے اور دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے ،اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عروج پر ہے اور جاری تحریک کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں۔موجودہ حالات میں کشمیریوں نے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے کشمیری پتھر لے کر کھڑے ہیں۔کشمیری قوم یکسو ہے اور تحریک کا شاندار مرحلہ جاری ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو وہ اعتماد دے جو انکا حق بنتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نواز شریف نے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر بھر پور انداز میں پیش کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اپنی کشمیر پالیسی کی اصلاح کر رہا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر پالیسی بنائی جائے ۔اب حالات کا تقاضا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو ۔ان کی آزادی کا مرحلہ قریب ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ آواز اٹھا رہا ہے۔بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہئے اب دنیا بھارت کا ساتھ نہیں دے گی۔کشمیری پاکستان کا جھنڈا اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کیا۔اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو حق خود ارایت دیتی ہیں لیکن بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔اب سب آپشن ختم ہو چکے ۔بھارت کو کشمیر میں ظلم بند کرنا ہو گا۔فوج کے تازم دم دستے کشمیر بھجوائے جا رہے ہیں اور انہیں کشمیریوں کو شہید کرنے کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے۔حقیقت میں بھارتی فوج کشمیر میں ناکام ہو چکی ہے۔آر ایس ایس اور بھارت کی دیگر دہشت گردتنظیمیں میڈیا کے ذریعے کہہ رہی ہیں کہ پاکستا ن پر حملہ کر دو۔ جو فوج کشمیری سنگ بازوں سے نہیں لڑ سکتی وہ پاکستان کے جیالوں سے کیا لڑے گی؟بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وار روم میں رات گزاری جہاں بھارتی فوج کے افسران نے اسے کہا کہ پاکستان سے لڑائی نہیں کرنی چاہئے اگر جنگ شروع کی تو ہم ختم نہیں کر سکیں گے۔بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لئے پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں اور پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔بھارت کو ا ب یقین ہو گیا ہے کہ کشمیر ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گاکیونکہ کشمیری آزادی کے علاوہ کسی بھی چیز پر بات کرنے کو تیار نہیں۔کشمیری عوام،نوجوان،بوڑھے،خواتین،بچے سب آزادی پر متحد ہیں ۔بھارتی فوج کے کور کمانڈر نے چند دن قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم کب تک کشمیریوں پر گولیاں چلاتے رہیں گے۔بھارتی فوج کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی انڈیا کے لئے گوربا چوف ثابت ہو گا یہ بات دوسالوں سے کہہ رہا ہوں اور ہر آنے والا دن یہ بات ثابت کر رہا ہے۔ پاکستا ن نے امریکی دوستی میں بہت بھگت لیا بھارت امریکہ کے ساتھ دوستی کر کے پھنس چکا ہے۔ بحر ہند پراپنے اڈے مضبوط رکھنے کے لئے امریکا کو انڈیا کی ضرورت ہے۔بھارت نے اپنے اڈے امریکہ کے حوالے کئے ۔کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے بھی بھارت کو امریکی شہہ حاصل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…