اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کرپشن میں پکڑے گئے، ثبوت منظر عام پر ، دعوی نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں،یہاں تک کہ ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ہے۔ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں اور ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ہے،پاکستان اس وقت فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے،تمام ریاستی اداروں سے کہا کہ انصاف فراہم کریں،یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں بھی پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھایاہے۔
انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر فوری اپنی صفائی دی اور آئس لینڈ کے وزیراعظم کو عوامی دباؤ پر مستعفیٰ ہونا پڑا،نیب،ایف بی آر اورالیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا اور ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن باقی بچا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 30ستمبر کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا،ریاستی اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنا کام کریں،تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جہاد کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…