بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے52ٹکڑے ہونے والے ہیں؟پیش گوئی نے ہندوستان میں ہلچل مچادی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی عسکری طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اب بھارت کے بھی 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یورپ اورایشیاء کے زیادہ ترممالک کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں جس کے بعد بھارت پورے خطے میں تنہا ہوگیا ہے، نریندرمودی خود کو خطے کے سیاہ وسفید کا مالک سمجھتا ہے جب کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بھارتی میڈیا وار کا دلیری سے مقابلہ کریں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سارک کے ممالک بھی بھارت کے ساتھ نہیں ہیں اورجنگ ہوئی تو پاک فوج اور قوم مردانہ وارمقابلہ کرے گی۔ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی عسکری طاقت کا بھانڈا پھوڑدیا ہے جب کہ بھارت کے 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ذریعے اپنی سپر پاورطاقت برقراررکھنا چاہتا ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو ناکام کرنے کی امریکی و بھارتی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادرسپاہیوں کو خراج تحسین پیشن کرتی ہے، بھارتی انتہا پسند نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ لگانا چاہتے ہیں جب کہ مودی کے سرکی قیمت ایک ٹکے کی بھی نہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…