بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے،بڑا اعلان کردیاگیا،لندن میں ہلچل مچ گئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی ارکان نے فاروق ستار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو سید سردار احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام ارکان نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم لندن کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے استعفے نہ دینا کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہمارا لندن سے کوئی رابطہ نہیں، ہم نے ریاست پاکستان کا حلف اٹھایا ہے ، کسی کی تسلی یا تشفی کے لئے استعفیٰ نہیں دیا جاسکتا، عوام نے اعتبار نہ کیا تو استعفیٰ دیا جاسکتا ہے، استعفوں کا مطالبہ غیرآئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کسی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ نہیں دیا، ارم فاروقی کا استعفیٰ اب تک ہمیں موصول نہیں ہوا اس لئے وہ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی ہی تصور کی جائیں گی جب کہ بیرسٹر سیف نے جعلی آئی ڈی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، کسی جعلی آئی ڈی سے میرا بھی استعفیٰ آسکتا ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اسیروں کی رہائی کیلئے دوبارہ کوششیں شروع کریں گے، 105 لاپتہ کارکنان کی بازیابی اولین ترجیح ہے جب کہ حکام کو قیدیوں کے شفاف ٹرائل کا کہا ہے اور اگر ان پر کوئی جرم ثابت ہوتا ہے تو ایم کیوایم آواز نہیں اٹھائیگی۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ جات تحلیل کردیئے تھے جس کے بعد انہوں نے ارکان اسمبلی کو کہا تھا کہ انہوں نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام پر ووٹ حاصل کئے اس لئے وہ اخلاقی حیثیت میں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…