جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ دیں گے،30جماعتوں کا دبنگ اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سربراہ سنی تحریک ثروت اعجازقادری کی اپیل پراہلسنّت کی تیس مذہبی وسیاسی جماعتوں نے تحریک آزادئ کشمیر کی حمایت کیلئے ملک گیر ’’یوم حمایت حریت‘‘ منایا۔جمعہ کے ملک گیراجتماعات میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم اوربربریت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور بھارتی دھمکیوں اورممکنہ جارحیت کے خلاف افواج پاکستان سے مکمل اظہاریکجہتی اوران کیساتھ کھڑے ہونے کااعلان کیاگیا۔ اس موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماؤں علامہ مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری، علامہ سرفراز سیالوی ، قاری ریاض ہزاروی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کو خون میں نہلانا چاہتاہے،ہندوستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے، بھارت کوئی بھی غلطی کرنے سے قبل یہ سوچ لے کہ دنیا کی واحد ہندوریاست صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی ، پاکستانی قوم بھارتی گیدر ببھکیوں سے مرعوب ہونے والی نہیں،پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ دیں گے،،جنرل راحیل شریف کا کورکمانڈرزکانفرنس کے بعد جاری بیان قوم کی امنگوں کی عکاسی کرتاہے فوج پوری طرح چوکس ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے فوج کا مورال بہت بلند ہے قوم اپنی فوج کی پشت پناہی کرتی رہی ہے اورآئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،یوم حمایت حریت کے سلسلے میں اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی، کراچی،پشاور،کوئٹہ، مظفرآباد، فیصل آباد، ملتان ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ،حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ،ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، خضدار، لسبیلہ، نصیرآبادسمیت دیگرکئی شیروں میں بھی تحریک آزادئ کشمیر کی حمایت میں اجتماعات منعقدکیے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…