منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

’’نعرہ تکبیر‘‘ ’’پاک فوج کی دبنگ کارروائی‘‘ بارڈر پر بڑا حملہ ناکام بنا دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ ایجنسی(آئی این پی ) افغانستان کی جانب سے شرپسندوں نے مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں سرحد پر قائم پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کی جانب سے شرپسندوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جسے پاک فوج اور ایف سی کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا اورشرپسندوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیا۔ فرنٹیئر کانسٹبلری کے ترجمان کے مطابق مہمند ایجنسی کے شیخ بابا اور باجوڑ میں نوا پاس سیکٹرپرقائم پاکستانی بارڈر مینجمنٹ کی مختلف چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے جواب میں پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا تاہم حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستانی حدود میں شرپسندوں کی جانب سے وقفے وقفے سے کارروائی کی جاتی رہی ہے جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ بھرپور جواب دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…