جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دشمن کیخلاف پاکستانی قوم کا جذبہ عروج پر،دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سنی تحریک نے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش کردی۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک افواج کیساتھ پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہے،ضرورت پڑنے پر دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دے سکتے ہیں، ایک لاکھ رضاکاروں کے اندراج کیلئے مرکزی وصوبائی عہدیداروں کوا ہداف دے دیئے ، باقاعدہ اندراج کے بعدرضاکاروں کی فہرست پاک فوج کے حوالے کرینگے، پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت کونہ بھولنے والاسبق سکھائیں گے۔مرکزاہلسنّت پر مرکزی و صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری کامزید کہناتھاکہ تحریک آزادئ کشمیر کی حمایت کیلئے جمعہ 23ستمبر کو ملک گیر’’یوم حمایت حریت‘‘ منائیں گے، ملک بھر کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم اوربربریت کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی،ثروت اعجازقادری نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم نوازشریف کے کشمیرایشو پر مؤقف کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی تحریک کودہشت گردقراردینے کی بھارتی سازش بری طرح ناکام ہوگئی ہے،حکومت کشمیر کازاور ملک میں بھارتی مداخلت پر مستقل قومی پالیسی بنائے ، مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہو سکتی، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر شامل ہونے کے لیے جہد مسلسل کررہے ہیں، پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوگی،بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کابدترین دشمن ہے،اگر بھارت باز نہ آیا تو سویت یونین کی طرح نشان عبرت بنے گا،آزادی کشمیر کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے،پاکستانی قوم آزادی کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی، اجلاس میں محمدشاہدغوری ، شاداب رضانقشبندی،زاہدحبیب قادری، شیخ فہیم الدین ، مبین قادری،طیب قادری، ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر، مولانامجاہدعبدالرسول خان، مفتی لیاقت علی رضوی، ڈاکٹر غلام مصطفی تارڑ، سیدعثمان حیدرشاہ نقوی ، محمدطاہرڈوگرسمیت دیگر عہدیدار شریک تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…