جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کیلئے خوشخبری،بڑے مخالف نے احتجاجی تحریک اور مظاہرے روکنے کااعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربعد میں اڑی حملے کے نتیجے میں
پیداہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظراپنی جماعت اور اس کی ذیلی تمام تنظیمات کی طرف سے یورپ اور امریکہ کے مختلف مقامات پر وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کے پروگرام پر عملدرآمد فوری طور پر روک دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ دنیا بھر میں کشمیر کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو نقصان نہ پہنچ سکے اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت کم نہ ہو۔ اس سے قبل ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے بیرون ملک روانگی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک‘ تحریک منہاج القرآن اور ان کی تمام ذیلی تنظیموں کو یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اپنے دورئہ امریکہ کے دوران جہاں جہاں بھی جائیں‘ قیام کریں یا خطاب کریں وہاں وہاں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔اب طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کواپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ وہ دنیابھرمیں حکومت کے بجائے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کریں تاکہ پاکستان کامقدمہ مضبوط ہواورمظلوم کشمیریو ں کےلئے آوازبلندہواوربھارت کااصلی چہرہ دنیاکے سامنے آسکے ۔پاکستان میں عوامی حلقوں نے طاہرالقادری کے اس فیصلے کاخیرمقدم کیاہے اورکہاکہ موجودہ صورتحال میں حکومت کوزیرکرنے کے بجائے حکومت کاساتھ دیاجائے تاکہ مظلوم کشمیری عوام کادنیامیں پھرپورمقدمہ لڑاجاسکے اوربھارت کواس کی چیرہ دستیوں سے روکاجاسکے ۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں زور و شورسے جاری رکھے ہوئے ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کیلئے بھی رائے ونڈ مارچ کے فیصلے پر قائم رہنا اب بہت مشکل ہوگیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ عمران خان بھی جلد ہی احتجاجی مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیںگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…