اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے اور ریلی کرنے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کپتان کو پی پی 7 راولپنڈی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی انتخابی ریلی میں شرکت سے روک دیا۔
الیشکن کمیشن کی جانب سے جلسے اور ریلی سے روکے جانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا اور بینرز سے پتہ چلا ہے آپ انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق کوئی بھی ممبر اسمبلی انتخابی مہم میں شامل نہیں ہو سکتا لہذا عمران خان کو انتخابی جلسے اور ریلی میں شمولیت کی اجازت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے رہہنما عمار صدیق خان کی ریلی اور جلسے میں شرکت کرنا تھی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل تھیں ، عمار صدیق خان پی پی 7 راولپنڈی سے ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہ سیٹ صدیق خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ اس سلسلے میں پولنگ 26 ستمبر کو ہو گی۔