بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت یہ کام بھی نہ کرے ورنہ ہم اسے اعلان جنگ سمجھیں گے ۔۔۔ پاکستان نے خبردار کر دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ بھارت پر واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک اعلان جنگ سمجھا جائے گا، اْڑی واقعہ کی آڑ میں بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کے ساتھ وہ ہو گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اْڑی واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے محدود پیمانے پر جنگ کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں، مگر پاکستان بھی ڈرنے والا نہیں، پاک فوج کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق سیکریٹری دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جو ہو گا، وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ بھارت کو واضح کیا جا چکا ہے کہ کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کے علاقے میں ایکٹآف وار ہی لیا جائے گا۔ اس کو ہم جنگ سمجھیں گے،آپ اعلان کریں یا نہ کریں۔ ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں خالد نعیم لودھی نے کہا کہ یہ معاملہ حکمت عملی کے تحت مشکوک رکھا گیا ہے۔ وہ ہم سے نان فرسٹ یوز کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان سے پہلے جارحیت نہ کرنے کا معاہدہ، کب استعمال کریں گے جان بوجھ کر خفیہ رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…