اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری لیڈر شپ کی امیدیں پاکستان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ وہ اپنا پروپیگنڈا جاری رکھے۔ بھارت پاکستان اور مسئلہ کشمیر کو دنیا میں دباناچاہتاہے ۔مشال ملک نے کہاکہ اس وقت کشمیریوں کا کیس بہت مضبوط ہے۔ ملکوں کی آزادی کی بات ہو تو نتائج جلدی سامنے نہیں آتے۔ اس وقت ضروری ہے کہ اپنا موقف کتنی سختی سے پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کی حمایت ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔