اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی فوادچوہدری نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں ہونے والی ممکنہ تباہی کے متعلق اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنگ کی صورت میں پاکستان کازیادہ نقصان زیادہ ہوگایابھارت کا۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک بلاگ کے حوالے سے جنگ کی ممکنہ اور تخیلاتی منظر کشی کی گئی ہے جس کے مطابق بھارت کی ٹینک برگیڈز پر نیوکلئیر ٹیکٹیکل سٹرائک کی جاتی ہے جس سے بھارتی فوج جل کر کوئلہ ہو جاتی ہے ۔ بھارت کی جانب سے حملے کے لئے تین شہروں کاانتخاب کیا جا سکتا ہے جس میں لاہور، راولپنڈی اور کراچی کے شہروں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے مگر ان تینوں شہروں کا انتخاب نہیں کیا جاتا کیونکہ لاہور اور راولپنڈی پر حملے کی صورت میں بھارت کا اپنا نقصان ہوتا ہے جبکہ کراچی پر حملے کی صورت میں بڑی سویلین آبادی کے تباہ کرنے پر بین الاقوامی برادری کے سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہذابھارت کی جانب سے ملتان پر حملہ کیا جا سکتا ہے اس کے جواب میں پاکستان کی جانب نئی دہلی پر جوابی حملہ کیا جا سکتا ہے جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے لاہور پر حملہ کیا جائے گا تخیلاتی کہانی کے مطابق لاہور اور دہلی کی تباہی کے بعد لاہور ، کراچی ، حیدر آباد،گوادر، راولپنڈی ،کوئٹہ کراچی پر ایٹمی حملے کئے جاسکتے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے جالندھر،احمد آباد ، ممبئی ، آگرہ ، اور دیگر شہر پاکستانی ایٹمی حملے کا نشانہ بنتے ہیں ۔ تخیلاتی کہانی کے مطابق اس حملے بعد پاکستان اور بھارت کی ایک بڑی آبادی ہلاک جبکہ بھارت اور پاکستان کی باقی ماندہ کا بڑا حصہ بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔یہی حقائق اور تفصیلات پروفیسر ہودبھائی کی رپورٹ میں بھی بیان کی گئی ہیں۔ ان تباہویں کے پیش نظر بھارتی میڈیا پر کیے جانے والے واویلے اور جنگ کے مطالبے کو چھوڑنا ہو گا جبکہ بھارت معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا ہوگاجس کی طرف وی پی سنگھ نے بھی اشارہ کیا ہے۔ادھربھارتی فوج نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کومشورہ دیاہے کہ پاکستان سے جنگ بھارت کومہنگی پڑے گی ۔
اگرپاک بھارت جنگ ہوئی تو۔۔پاکستان اورانڈیاکے کون سے شہرمتاثرہونگے ،دھماکہ خیزاعلان ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
محمد بوٹا انجم
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
آزاد کشمیر سے متعلق بیان دینے پر پی ٹی آئی نے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
کہیں موسم گرم تو کہیں بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل ہوگئی



















































