منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عوام توعوام ،چورآئی جی پنجاب کوہی چونالگاگئے

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کی کارکردگی کھل کرسامنے آگئی ۔چورو ں نے قانون کوہی چکراکررکھ دیا۔انسپکٹرجنرل پنجاب مشتاق سکھیراکے دفترسے چورلاکھوں مالیت کاسامان چراکرلے گئے ۔انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے دفتر میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے افسران کی میٹنگ جاری تھی۔ آفس میں مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے آفس میں موجود الماریوں کو اٹھا کر آفس سے باہر رکھا تھا جس میں ایل سی ڈیز موجود تھیں۔ نا معلوم افراد موقع دیکھتے ہی ایل سی ڈیز چوری کر لیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایل سی ڈیز ڈی پی او آفس میں لگانے کے لیے منگوائی گئی تھی۔ جبکہ ترجمان آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں بہت جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور ایل سی ڈٖیز چرانے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ادھرسوشل میڈیاپرآئی جی آفس میں چوری پرعجیب وغریب تبصرے ہورہے ہیں کہ پولیس اپنے سامان کی حفاظت نہیں کرسکی وہ عوام کی خاک حفاظت کرسکے گی ۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے آج بدھ کے روزہی پولیس اہلکاروں کے گریڈبڑھاکران کی تنخواہوں میں اضافے کااعلان کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…