اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پر ایم کیو ایم کے بانی سخت برہم ہیں جس پر ایک بڑی کارروائی اور نئے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کے بعد فاروق ستار کی جانب سے لندن سے لاتعلقی اور بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد اور آج اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد لانے پر الطاف حسین شدید برہم ہیں انہوں نے آج لندن میں ایم کیو ایم لندن کا اہم اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ الطاف حسین آج اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ جس کے بعد فاروق ستار کی جانب سے فوری طور پر ایم کیو ایم کارکنان کو یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ الطاف حسین کی تقریر کو کسی صورت میں نہ سنہ جائے اور 23 اگست پالیسی پر عمل دراآمد کریں اور اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ورکر یا عہدیدار کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور اس کی پارٹی رکنیت فوری طور پر معطل کر دیجائے گی۔