پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت پشاور کے جنگلی جانوروں کے چمڑے کے کاروبار کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ پشاور کے مختلف بازاروں میں شیر ، ہرن ، سمیت دیگر نایاب جنگلی جانوروں کے غیر قانونی چمڑے کی فروخت کی جا رہی ہے اوران سے چپل بنائے جا رہے ہیں ۔ محکمہ وائلڈ لائف نے گزشتہ روز بالی وڈ کے اداکار کے لئے بنائے گئے ہرن کی کھال سے بنائے ہو ئے چپلوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ نمک منڈی ، جہانگیر پورہ ، سکندر پورہ ، سمیت مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے غیرقانونی چمڑے کی فروخت کی جا رہی ہے اہم شخصیات کے لئے چپل بنائے جا رہے ہیں اور جنگلی نایاب جانوروں کے چمڑے کا کاروبار پشاور میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ جس کے روک تھام کے لئے متعدد اداروں کو ہدایات جاری کی ہے ۔ تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔