اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستانی فلم مالک کی نمائش کو دی جانے والی اجازت کو وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیاست دانوں کے کردار اور ملک میں کرپشن کے موضوع کے گرد گھومی اس فلم کو جس کو سوشل میڈیا پر بھرپور مقبولیت حاصل ہے اور اس کی نمائش کا بے چینی سے انتظار بھی کیا جا رہے اس کو نمائش کی اجازت سندھ ہائیکورٹ نے اجازت دے دی تھی جس کے فوری بعد ہی حکومت کا موقف سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے حکومت پاکستان تفریح کے مواقع کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے مگر ایسی فلم جس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس پر پابندی لگنی چاہئے اس لئے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے پابندی کا فیصلہ برقراررکھا جائے۔،