اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے لندن سیکرٹریٹ میں الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایم کیو ایم لندن کے اہم لیڈران واسع جلیل اور عزیز مصطفیٰ آبادی نے آزادی کے نعرے لگا دیئے ۔ مگر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ آزادی سے کیا مراد لے رہے ہیں اور آزادی کس سے مانگ رہے ہیں ۔
اس موقع پر کافی دیر تک آزادی ، آزادی اور ہم لے کے رہیں گے آزادی کے نعرے لگتے رہے ، جبکہ واسع جلیل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیو ایم ہیں اور ایم کیو ایم صرف الطاف حسین ہے ۔مائنس ون فارمولا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اس تمام صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان کا تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آسکا۔