منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاناما پیپرز،پیپلزپارٹی کی نئی قلابازی،حیرت انگیز موقف اختیارکرلیا،شیخ رشید اورحکومتی رکن میں تلخ کلامی

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاناما ایشو پر فی الوقت سپریم کورٹ جانے کا کوئی ارادہ نہیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بل بھی اسی لیے پیش کیا ہے، حکومت چاہے تو پاناما ایشو ایک گھنٹے میں حل ہو سکتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سب کچھ قانونی ہے تو حکومت کو دستاویزی ثبوت پیش کرنے چاہئیں، ہم پارلیمنٹ سے قطعی نا امید نہیں ہیں، اگر پاناما ایشو پارلیمنٹ میں حل نہ ہوا تو پھر دیگر آپشنز پر سوچیں گے۔دوسری جانب پاناما پیپرز کے معاملے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا، اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے اب تک 221 لوگوں کو نوٹس جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ نوٹسز کے جوابات کا انتظار کررہے ہیں،ٹیکس دے کر بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے والے ہماری نظر میں مجرم نہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بائیکاٹ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ میری سنی نہیں جارہی تو کمیٹی میں بیٹھنے کا فائدہ کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس حکومت نے بیوروکریٹس سے پلان کرکے کیا، چیئرمین کمیٹی سیکریٹری قانون کے بیان کے خلاف رولنگ دیں، دوسری صورت میں چیئرمین اجلاس ختم اورممبران ٹی اے ڈی اے واپس کریں،اجلاس میں حکومتی ارکان نے اعتراف جرم کرلیا۔اس بات پر حکومتی رکن میاں منان نے کہا کہ تم کون ہوتے ہو ہمیں مجرم کہنے والے، پہلے خود کو دیکھو۔شیخ رشید نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے میاں منان کے رویے کے خلاف کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…