اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا اداروں کو بیرون ملک سے اشتہارات لے کر دے رہی ہے جس کے بدلے میں میڈیا پی ٹی آئی کو مکمل کوریج دے رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اشتہارات کی پاکستانی میڈیا میں اشاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ میڈیا یہ اشتہارات پی ٹی آئی کے ذریعے حاصل کر رہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا،مارچ اور جلسے صرف میڈیا کی کوریج کی وجہ سے کامیاب ہوتے ہیں ورنہ ان کے ساتھ کوئی عوامی حمایت نہیں ہے۔