کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے دی گئی رائے ونڈمارچ کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے اسی طرح پی ٹی آئی کے کارکن بھی زیادہ پرجوش ہوتے جارہے ہیں اوراس مارچ کوکامیاب بنانے کےلئے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں ۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں خواتین کا کفن پوش دستہ تیار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین کی تیاریاں ہر جلسے میں قابل دید ہوتی ہیں لیکن 30 ستمبر کو پی ٹی آئی کا رائیونڈ مارچ میں کراچی کی پی ٹی کی خواتین نے کفن پہن لیا ہے ۔کفن پوش خواتین کارکنان نے نواز لیگ کے گلو بٹوں کے لئے چوڑیاں بھی تیار کر لیں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ راستے میں مزاحمت کرنے والے نواز لیگ کے گلو بٹوں کو چوڑیوں کا تحفہ پیش کرینگے ۔ خواتین کارکنان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں اپنا سیلف ڈیفنس بھی کریں گے اور کامیاب بھی ہونگے ۔خواتین کاکہناتھاکہ ہم کسی پرحملے میں پہل نہیں کریں گے لیکن کسی نے ہمارے مارچ کوروکنے یاکسی اورطرح کی مزاحمت کی تواس کابھرپورجواب دیاجائے گا۔
خواتین کا کفن پوش دستہ تیار…وجہ بھی سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
-
گاڑیوں کی خریداری۔۔! نیا حکم نامہ جاری
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سیکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے
-
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































