اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی جانب سے عمران خان کے “منہ کا پرفیکٹ نشانہ ” لینے والے کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی ڈنڈا بردار فورس ا ور حمزہ فورس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی نوجوان عمران خان کے منہ کا پرفیکٹ نشانہ لے گا اس کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیئر صحافی صابر شاکر ، سمیع ابراہیم اور عارف حمید بھٹی کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا کچھ ہونے کا کوئی امکان تو نہیں ہے اور نہ ہی ان لوگوں میں سے شاید کوئی ہو مگر کچھ عناصر سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ بارہ مئی کی طرز پر تخریب کاری کر سکتے ہیں دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی جانب سے گجرانوالہ اور ملتان کے واقعات، اور سپریم کورٹ پر حملہ بھی ریکارڈ پر ہیں لہذا اس قسم کے بیانات اور انعامات کا اعلان کرنا انتہائی خطرناک امر ہے۔