اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا راز،آصف علی زرداری عرصے بعد بول پڑے،پیش گوئی کردی

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا راز،آصف علی زرداری عرصے بعد بول پڑے،پیش گوئی کردی،کہتے ہیں میر مرتضی بھٹو کا قتل ہمیشہ راز نہیں رہے گا۔ سابق صد رمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کی 20 ستمبر 2016 کو 20ویںsv برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو نہایت جری اور بہادر انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری، میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل ہمیشہ راز نہیں رہے گا اور جو بھی اس جرم میں ملوث تھے اور اس کی پشت پناہی کرتے رہے، ایک روز ضرور ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگا اور انہیں سزا بھی ضرور ملے گی۔ پیر کو میر مرتضیٰ بھٹو کی20ویںبرسی کے موقع پر آصف زرداری نے کہاکہ میں اپنی زندگی میں جلاوطن ہوئے، اپنے والد کے قتل کا صدمہ برداشت کیا، اپنے چھوٹے بھائی کے قتل، اپنی والدہ اور ہمشیرہ پر ایک ڈکٹیٹر کے ہاتھوں ظلم برداشت کرتے ہوئے دیکھا لیکن ڈکٹیٹرشپ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ جس انداز میں میر مرتضیٰ بھٹو کو پراسرار طور پر قتل کیا گیا اور اس کے بعد اس کے قتل کی تفتیش کرنے والے اس افسر کو بھی قتل کر دیا گیا جس سے بہت لوگوں کو آج تک یقین ہے کہ یہ ایک سازش تھی جو ایک بھٹو کو قتل کرنے کے بعد دوسرے بھٹو کی پیپلزپارٹی کی حکومت یعنی بینظیر بھٹو کی حکومت کو برطرف کر دیا گیا۔ سابق صدر زرداری نے کہا کہ قدرت کا انصاف کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل ہمیشہ راز نہیں رہے گا اور جو بھی اس جرم میں ملوث تھے اور اس کی پشت پناہی کرتے رہے، ایک روز ضرور ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگا اور انہیں سزا بھی ضرور ملے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…