کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 5ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ چھاپے خفیہ اطلاع پر شاہ لطیف ٹاون ، گلبرگ ، ملیر لانڈھی اور نیو کراچی میں مارے گئے ۔ گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق کالعدم تنظیم اور ایک کا ایم کیو ایم سے ہے ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ۔ رینجرز نے نیو کراچی اور لانڈھی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بھی دو ملزمان کو گرفتار کیا ۔
رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 5مزید گرفتاریاں
20
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں