منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

فائنل راؤنڈ شروع،شاہ محمودقریشی نے اہم پیشکش کردی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر حزب اختلاف کی جماعتوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ عوام سے رجوع کرنے کا وقت آن پہنچا ہے،30 ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں، حزب اختلاف کی جماعتیں جب بھی عوامی رابطے کیلئے تیار ہوں انکے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ ایشو پر ساتھ دینے پر اپوزیشن کی جماعتوں کے شکرگزار ہیں،پارلیمان کے اندر اور باہر حزب اختلاف کی جماعتوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ حزب اختلاف کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں پانامہ ایشو مثر انداز میں اجاگر ہوا ہے جبکہ الیکشن کمیشن،سپریم کورٹ اور پارلیمان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے باہم ملکر پانامہ ایشو اٹھایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوامی رابطے کے حوالے سے تمام جماعتیں اپنے مقف اور لائحہ عمل کی تیاری کا پورا حق اور آزادی رکھتی ہیں اورحزب اختلاف کی جماعتیں اس ضمن میں جو بھی فیصلہ کریں وہ انکا جمہوری حق ہے،تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ عوام سے رجوع کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اور اس ضمن میں30 ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسان،مزدور، تاجر، بے روزگار نوجوان اور وکلا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام تحریک انصاف کے ساتھ رائیونڈ کی جانب مارچ کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں جب بھی عوامی رابطے کیلئے تیار ہوں انکے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے تیار ہیں،کسی بھی جماعت کو بلاوجہ زحمت دیں گے نہ ہی غیر ضروری اصرار سے کسی فیصلے پر مجبور کرنے کی کوشش کریں گے،ملک سے کرپشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب میں جو بھی جماعت دلچسپی لے گی اس کا خیر مقدم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…