منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رائے ونڈمارچ ۔۔اگرہمارے ایک کارکن کوخراش تک آئی تو۔۔۔کس طرف رخ کرینگے ، تحریک انصاف کے رہنماءکی دھمکی نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچادی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ آئینی ادارے اپنا کام مکمل اور ایمانداری سے کرتے تو کسی مارچ، دھرنے اور احتجاج کی ضرورت نہ پڑتی، ہر ادارے کے پاس گئے، انصاف نہ ملا، مجبور ہو کر سڑکوں پر نکلے، رائے ونڈ مارچ کوئی مقدس مقام نہیں اور نہ ہی وہاں فرشتے رہتے ہیں جہاں احتجاج ریکار ڈ نہ کرایا جا سکے، رائے و نڈ احتجاج پر اعتراض کرنے والے لندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے وقت کیوں نہ شرمائے، جاتی عمرا ء کو وزیراعظم ہائوس کا درجہ حاصل ہے قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، احتجاج کوئی غیر آئینی اقدام نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ احتجاج پر امن ہوگا، کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، حکومت شرارت اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،کسی ایک کارکن کو خراش بھی آئی تو اڈا پلاٹ سے رخ تبدیل بھی کر سکتے ہیں اور کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو مقدمہ شہباز شریف پر درج کرائیں گے، ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ تب تو کوئی جان دینے نہیں آیا تھا جب مشرف نے نواز شریف کو جیل میں ڈالا تھا، پھر ملک بدر کیا تھا واپسی پر ائیر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا تھا آج حکومت میں آئے تو درباریوں کو غیرت یاد آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری، طلال چودھری اور دانیال نوکری بچا رہے ہیں ملک پر حرف آئے تو انکی زبانیں بند ہو جاتی ہیں، عمران بولے تو جواب دینا اپنے پر واجب سمجھتے ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…