ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گلو بٹ کاہمشکل ،ن لیگ کے اہم رہنما پریس کانفرنس چھوڑ گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری کی پریس کانفرنس بد نظمی کا شکار ہو گئی جس کے باعث زعیم قادری پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے ۔ زعیم حسین قادری گزشتہ روز دو درجن سے زائد نواز جانثار فورس کے کارکنوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس پہنچے تاہم اس دوران وہاں موجود گلو بٹ کے ہم شکل عبد الغنی بٹ نے صحافیوں سے بد تمیزی کی جس سے ماحول میں تلخی پیدا ہو گئی۔ اس دوران نواز جانثار فورس کے کارکنوں نے عبد الغنی بٹ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پریس کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا ۔ عبد الغنی بٹ نے پریس کلب کے مرکزی دروازے پر کھڑے لیگی کارکنوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے انہیں پریس کلب کے اندر لانے کی کوشش کی تاہم پریس کلب کی انتظامیہ نے پہلے ہی زیادہ تعداد میں کارکنوں کے اندر موجود ہونے پر اسے اندر جانے سے روکدیا جس سے ایک مرتبہ پھر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔اس دوران پریس کانفرنس ہال کے کے اندر بھی شور شرابہ جاری رہا جس کے باعث زعیم قادری پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ نواز جانثار فورس کے کارکنوں نے باہر آ کر ایک مرتبہ پھر عبد الغنی بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس دوران گڑھی شاہو پولیس کے اہلکار بھی پہنچ گئی جو اسے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔ زعیم قادری کا کہنا تھاکہ جس شخص نے بد نظمی کی میں اسے نہیں جانتا ، اس نے جان بوجھ کر پریس کانفرنس خراب کرنے کی کوشش اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…