ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انڈیاکے منہ پرتھپڑ۔۔۔ بھارت میں اقلیتوں پرمظالم ،پاکستان نے ایساکام کردکھایاکہ دنیاحیران ،اقلیتیں خوش ہوگئیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ننکانہ صاحب میں گورو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد نومبر میں رکھ دیا جائیگا‘ گندھارا یونیورسٹی ٹیکسلا کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جو بدھ تہذیب کی ترجمان ہوگی‘ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ” سرکاری خبررساں ادارے “ کو بتایا کہ گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گندھارا یونیورسٹی ٹیکسلا کیلئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ جن میں پنجاب یونیورسٹی‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی‘ بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرز‘ ریکٹر کامسٹ یونیورسٹی‘ ڈی جی ایچ ای سی پنجاب‘ ڈی جی ایچ ای سی پاکستان‘ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران اور ہندو و عیسائی نمائندے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گندھارا یونیورسٹی ٹیکسلا بدھ تہذیب کی ترجمانی کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے زیر انتظام 5 کالجز اور سکولز چل رہے ہیں جن میں حضرت عائشہ صدیقہ ڈگری اینڈ کامرس کالج فار ویمن‘ نوازشریف ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز‘ بینظیر بھٹو ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز‘ ٹرسٹ ماڈل سکول اور ڈاکٹر متین فاطمہ گرلز سکول شاہدرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں اور کالجز میں ہندی و گور مکھی کی کلاسز شروع کر دی گئی ہیں جبکہ چینی‘ انگریزی‘ عربی کی کلاسز شام کے اوقات میں شروع کرینگے۔ علاوہ ازیں ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی قائم کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دوسری طرف بھارت میں مسلمانوں کے علاوہ بھارتی انتہاءپسندتنظمیں اورانتہاءپسند ہندواقلیتوں پرمظالم کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں اقلیتیوں کے روحانی پیشواﺅں کے نام تعلیمی اداروں سے منسوب کرکے دنیابھرمیں پاکستان نے ایک پیغام دیدیاہے کہ پاکستان میں ہی اقلتیں بھارت کی بجائے زیادہ محفوظ ہیں اوران کومکمل حقوق حاصل ہیں ۔جبکہ موجودہ بھارتی حکومت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پریہ اقدام بھارت کے منہ پرتھپڑمارنے کے مترادف ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…