پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکورٹی فورسزاورپولیس نے مردان میں دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا،سرچ آپریشن کے دوران دودہشت گردوں کو گر فتا ر کر لیا گیا ، خو د کش جیکٹس اورتین ہینڈ گرینڈ برآمد کرلئے پولیس اورحساس اداروں کی سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران دوخودکش جیکٹ اورتین ہینڈگرینڈسمیت اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی،ڈی آئی جی مردان محمداعجاز کی ہدایت پر پولیس ٹیم اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے مردان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دودہشت گردوں کوگرفتارکرلیا گیا اوردہشت گردوں کی نشاہدہی پر دوخودکش جیکٹس اورتین ہینڈگرینڈ برآمد کرکے مردان میں دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
مردان سٹی کے دیگر علاقوں میں آپریشن کے دوران بھی چالیس سے زائد مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے ،گرفتارحملہ آوروں کومزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے
پاکستان کا اہم شہربڑی تباہی سے بچ گیا ، بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں