کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ ہو گئی ، رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد سمیت آٹھ ملزم گرفتار کر لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ان میں سے 3 کا تعلق ایم کیو ایم اور 2 کا کالعدم تنظیمسے ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق چھاپے گلبرگ ، بلدیہ ، شاہ فیصل ، کورنگی میں مارے گئے۔ گرفتار ملزمان میں دو بھتہ خور شامل ہیں ، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔