پولیس نے خودکش حملہ آورکی پہچان اور اسے پکڑنے سے متعلق گائیڈ لائن جاری کردی

18  ستمبر‬‮  2016

کراچی(آئی این پی )سندھ پولیس نے اہلکاروں اور رضاکاروں کیلئے گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں خود کش حملہ آور کو پہچاننے اور اسے پکڑنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ سندھ پولیس نے خود کش حملہ آور کے پہچانے کے لئے گائیڈ لائن تیار کرلی ہے، گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کو بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور 12 سے 24 سال کی عمر کے درمیان مرد یا خاتون ہوسکتا ہے، مرد خود کش بمبار کلین شیو اور مجمع کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوتا ہے۔ حملہ آور کا پیٹ غیر معمولی طور پر بڑھا ہوا ہوتا ہے اور وہ خودکش جیکٹ کے وزن کے باعث کندھے جھکا کر چلتا ہے جبکہ زیادہ تر خودکش حملہ آوروں نے ہاتھوں میں تسبیح تھامی ہوتی ہے۔ گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کو روکنے کے لئے فائرنگ کے بجائے الیکٹرک اسٹین گن کا استعمال کیا جائے ، حملہ آور کو سامنے سے پکڑنے کے بجائے پیچھے سے ہاتھوں کواس طرح پکڑا جائے کہ اس کے ہاتھوں کی ہتھیلیاں کھلی رہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…