اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے میں شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کیلئے بنیادی مسئلہ ہے۔ اسے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہمارا شروع سے دشمن ہے تاہم ہماری خواہش ہے کہ اسے ہمارا دشمن نہیں رہنا چاہیے ٗانہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ارتقائی عمل میں ہے ٗاگر قوم مزید مضبوط ہوجائے تو اس سے ملک کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مضبوط،چوکس اور طاقتور ہیں۔پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ٹیکنیکل ہتھیاروں میں پاکستان بھارت سے بہتر ہے ٗایسے ٹیکنیکل ہتھیار مادر وطن