ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک )این اے 162 کے انتخابات کے سلسلہ میں کل پولنگ ہو گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، مذکورہ حلقہ کے کل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 40ہزار 347 پرمشتمل ہے جس میں مردوں کے ووٹ 1لاکھ90ہزار 993اور خوا تین کے ووٹ کی تعداد 1لاکھ 49ہزار 354ہے، ووٹنگ کےلئے 293 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں83مردوں‘ 84خوا تین اور126پولنگ اسٹےشنز مشترکہ ہیں ، مذکورہ حلقہ میں 22پولنگ اسٹےشنز کو انتہائی حساس قرار دیاگیا ہے ، اس حلقہ کے ووٹرز 6تھانوں کو ٹچ کرتے ہیں جس میں سٹی چیچہ وطنی‘ صدر چیچہ وطنی‘ غازی آباد ‘ ہڑپہ‘ ڈیرہ رحیم اور تھانہ فرید ٹاﺅن کے چند گاﺅں بھی شامل ہیں، کل 7 امیدواروںنے کاغذات جمع کرائے ہیں لیکن چوہدری طفیل جٹ اور رائے مرتضیٰ اقبال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔