ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پارٹی میں اختلافات،تقسیم اور دھڑے بندی،تحریک انصاف نے خود ہی وضاحت جاری کردی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تنظیمی معاملات میں اختلافات پائے جاتے ہیں جبکہ پارٹی کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تردید اور وضاحت میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات تحریک انصاف کے تنظیمی امور سے لاعلمی اور بدنیتی کا شاخسانہ ہیں،تحریک انصاف میں تنظیمی سمیت تمام اہم امور پر فیصلہ سازی باہمی مشاورت سے کی جاتی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے ذور دیکر کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہر سطح پر کارکنان اور ذمہ داران بلاخوف و خطر اپنی آرا کا اظہار کرنے کی مکمل آزادی رکھتے ہیں اوراجتماعی فیصلے پارٹی میں موجود ہر شخص پر لاگو ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے کو تقسیم اور دھڑے بندی کے طور پر پیش کرنا سراسر زیادتی گھٹیا پراپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے،تحریک انصاف میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے یکطرفہ طور پر چلائی جانے والی غیر ذمہ دارانہ اطلاعات کی مذمت کرتی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر سے قائدین شریک ہوں گے کیونکہ وزیراعظم اور انکے خاندان کے احتساب میں پوری جماعت مکمل طور پر یکسو اور یکجا ہے

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…