لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کارائے ونڈکی طرف مارچ کرنے کااعلان ،مریم نواز شریف بھی میدان میں آگئیں ۔مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پراپنے ایک پیغام میں کہاکہ لیگی کارکن رائیونڈ مارچ کو سنجیدہ نہ لیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان اس لئے پریشان ہیں وہ ایک بے روزگار آدمی ہیں، جو ٹائم پاس کر رہے ہیں۔ اپنے ہلکے پھلکے روکنے کے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لیگی کارکن رائیونڈ مارچ کو سنجیدہ نہ لیں، کپتان ایک بے روزگار آدمی ہیں، جو ٹائم پاس کر رہے ہیں۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائے ونڈ پر احتساب ریلی لے جانے کا اعلان کیا ہوا، گویا ن لیگی جانثار مشتعل ہو کر حرکت میں آگئے اور رائے ونڈ اور اپنے قائد کے بچاؤ کیلئے ڈنڈا بردار فورس تک بنا ڈالی۔مریم نوازشریف کے ٹوئٹ پرپی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے تنقید کی ہے ۔