اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی شہری حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے بعد ایک اور کالعدم سیاسی جماعت کے غیر قانونی دفاتر گرائے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری شہری حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ حکومت نے پیپلز امن کمیٹی کے دفاتر گرانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے غیر قانونی دفاتر گرانے جانے کے سلسلے کا آغاز عید کے فوراً بعد کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہری حکومت کی جانب سے تیزی سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ جس کے بعد دفاتر گرائے جانے والی جماعتوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔