ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا سندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی سیاسی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی سیاسی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں ٗپانامہ تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیر اعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں۔ترجمان چیئرمین تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما کی گرفتاری کو سیاست کا شکار کر دیا گیا ٗوزیر اعظم کے احکامات پر مرکزی حکومت نے ایم کیو ایم رہنما کی رہائی اور ایس ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی ٗقانونی طور پر اپنے فرائض کی بجاآوری کرنے والے پولیس آفیسر کو وزیر علیٰ سندھ کے ذریعے اسکے عہدے سے معطل کیا گیا عمران خان نے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں اسی قسم کی سیاسی مداخلت کے باعث پولیس امن عامہ کے قیام میں بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہاکہ پختونخوا میں اس نوعیت کی سیاسی مداخلت کا تصور تک ناممکن ہے پختونخوا میں پولیس اپنے فرائض کی بجاآوری میں مکمل طور پر خودمختار ہے انہوں نے کہاکہ پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں پانامہ تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیر اعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…