پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

حکومت کو سرپرائز ،تحریک انصاف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |
لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکمرانوں کو بڑا سرپرائز دے گی اور عمران خان کا رائیونڈ مارچ کا فیصلہ حکومت کیلئے ’’کوئیک ‘‘مارچ بھی بن سکتا ہے ۔آج یہاں سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنے والے کبوتر کی طرح حکمران احتساب کے علاوہ ہر معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں اور بڑی معصومیت کے ساتھ بیرون ملک اپنی سرمایہ کاری کا جواب گول کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہر پارٹی کارکن اُس کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈہ پاکستان کو واضح اور شفاف انتخابی و ملکی نظام دینا ہے جو درحقیقت قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے بد قسمتی سے70سال گزر جانے کے باوجود وطن عزیز آج بھی کرپشن کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان او رپی ٹی آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے نواز شریف کو پانامہ لیکس کے انکشافات کا جواب دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اب عوام مزید صبر نہیں کریں گے اور احتجاجی تحریک کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…