لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سینئر قانون دان مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو تاریخی مقامات کے نزدیک اورنج لائن منصوبے کی تعمیرات سے روک دیا تھا۔