جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خوف کی فضاء کے تابوت میں آخری کیل،لسٹیں تیار،کراچی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سیکورٹی اداروں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر کی طرح کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دفاتر بھی گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے لیاری، یوسف گوٹھ ،ملیر، پراناگولیمار اور دیگر علاقوں میں واقع دفاتر کی معلومات اکھٹا کرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر مسمار کیے جائیں گے۔ یہ دفاتر غیر قانونی، سرکاری اراضی اور قبضے کی زمینوں پر بنائے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ مختلف علاقوں کا سروے بھی مکمل کیاگیا ہے۔ان علاقوں میں لیاری، الفلاح روڈ، سنگولین، سربازی محلہ، سید آباد، علی محمد محلہ، یوسف گوٹھ، ملیر، پرانا گولیمار، مواچھ گوٹھ، گلبہار، الیاس گوٹھ اور شرافی گوٹھ شامل ہیں ۔کالعدم امن کمیٹی کے تمام دفاتر کی باقاعدہ لسٹیں تیار کرکے افسران کو روانہ کردی گئی ہیں۔ لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کے دور میں کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر بنائے گئے تھے جو غیر قانونی، سرکاری اراضی اور قبضے کی زمینوں پر بنے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…