کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ اپنی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمنات میں توسیع کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ میں اپنی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا ۔ وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ اس اقدام پر صحیح کام کرے تو بہتر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار نے گرفتاری کے وقت قانون کو پامال کیا ۔ مجھے جرم بتانے کے بجائے کہا تم لوگوں نے جائیدادیں بنا لی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے جسکی وجہ سے طبی معائنہ کے لئے ہسپتال جا رہا ہوں ۔