کراچی (این این آئی)عید قرباں کے بعد شہر قائد میں صفائی نہ ہونے سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔ گندگی اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا اجیرن کر دیا ۔عید گزر گئی لیکن سڑکوں، فٹ پاتھوں سے گندگی کے ڈھیر ہٹائے نہ جا سکے ۔ مختلف مقامات پر بنی کچرا کنڈیا آلائشوں اور کچرے کے ڈھیر سے بھر چکی ہیں ایسے میں گندگی سے اٹھتے تعفن نے سانس لینا دشوار کر دیا ہے ۔ محمد علی سوسائٹی کے مکینوں نے علاقے میں صفائی نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ گندگی اور کچرے کے ڈھیر نے عید کے بعد شہر کی مکمل صفائی کے ڈپٹی مئیر کے دعوے کی قلعی کھول دی ۔