پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان مسلم لیگ ن پر برس پڑے، خیبرپختونخوا اسمبلی پر ن لیگی کارکنوں کے دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہا کہ نواز لیگ نے غنڈہ گردی میں ریکارڈ بنائے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرمناک رویہ رائے ونڈ مارچ روکنے کی کوشش ہے، تحریک انصاف کا رائے ونڈ مارچ پُرامن ہوگا، ن لیگ نے غنڈہ گردی میں ریکارڈ بنائے ہیں۔وہ بولے کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی دور میں ایوان صدر کی دیوار پھلانگی، سپریم کورٹ پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پر حملہ کیا گیا، ہم کسی کے گھر نہیں جارہے، ن لیگ کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں۔آج کے حملے کے بعد پہلے سے زیادہ پُرعزم ہوں۔