لاہور(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خود کونواز شریف سے بڑالیڈر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میں کوچ اور وہ میرے شاگرد رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میںشیخ رشید نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہاکہ بیشک نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم بنے ہیں لیکن وہ لیڈرنہیں، میں ان سے بڑا لیڈر ہوں ۔ میں نواز شریف کا کوچ رہا ہوں اوروہ میرے شاگرد تھے ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ بعض شاگرد ایسے ہی ہوتے ہیں ۔ ’’انہیں ‘‘سیاست میں لانے والے بھی حیران ہیں ۔